آڈیو لیکس کی گفتگو انتہائی سنگین ہے: وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ فائل فوٹو اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے، نادان لوگوں کی کوشش ہے ادارے آمنے سامنے آجائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی معاملات کو عدالت نہیں لے جانا چاہیئے، عدالت کو بہت سے معاملات میں احتیاط برتنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کل ٹیکنالوجی اور ہیکنگ کا زمانہ ہے، آج ایک سینئر وکیل اور سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کے جدید دور میں حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ آڈیو لیک ہونے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ عدالت اور پارلیمنٹ سامنے آجائے، کچھ لوگ سیاسی معاملات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کے متنازعہ فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا، پارلیمان کو آئین نے کلی اختیار دے رکھا ہے، ملکی میں پہلی بار قانون جاری کرنے سے پہلے اس پر عمل روک دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store