الیکشن فنڈز بل مسترد کرنے کی سفارشات سینیٹ سے منظور

 سینیٹ فائل فوٹو سینیٹ

سینیٹ نے انتخابات کے لئے فنڈز فراہمی کا بل مسترد کرنے کی سفارشات منظور کرلیں۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے انتخابات فنڈز سے متعلق بل مسترد کرنے سفارشات ایوان میں پیش کیں۔ ایوان نے سفارشات کو کثرات رائے سے منظور کرلیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی۔ قومی اسمبلی پہلے ہی انتخابات کے فنڈز کی فراہمی سے متعلق منی بل مسترد کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو قائمہ کمیٹی خزانہ نے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی منظوری نہیں دی تھی بلکہ اسٹیٹ بینک کو انتخابات فنڈز کا معاملہ کابینہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی تھی، وفاقی کابینہ نے سمری قومی اسمبلی کو ریفر کر دی تھی۔

قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ضمنی گرانٹ کی تحریک مسترد کر دی تھی۔

install suchtv android app on google app store