پارلیمان ایسے قوانین بنائے جو آئین پاکستان کے اعلیٰ معیار پر پورے اتریں، چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایسے قوانین بنائے جو آئینی معیار پر پورے اتریں۔

جسٹس عمرعطابندیال نے آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ پارلیمان ایسے قوانین بنائے جو آئینی معیار پر پورے اتریں۔

چیف جسٹس نے اپنے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی کو آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب میں عدم شرکت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی عدالتی مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکا۔

خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین پارلیمنٹ کو ریاست میں قوانین وضع کرنے کا اختیار اور اہم ذمے داری تفویض کرتا ہے، آئین پاکستان کے تحت ہمارے قوانین ہمارے سیاسی ،سماجی اور معاشی اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ہماری قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

چیف جسٹس نے خط میں کہا ہے کہ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کہ پارلیمان ایسے اچھے قوانین تشکیل دے جو آئین پاکستان کے اعلی معیار پر پورے اتریں۔

جسٹس عمرعطابندیال نے مزید لکھا ہے کہ میں اس خواہش کا بھی اظہار کرتا ہوں کہ یہ قوانین آئین کے مطابق قوم کی ترقی،خوشحالی اور امن میں رہنمائی بھی کریں۔

install suchtv android app on google app store