پاکستان کا اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور

پاکستان کا اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور فائل فوٹو پاکستان کا اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

پاکستان نے اقوام متحدہ کومستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ مستقبل میں ایک پرامن اور مساوی مواقع کی حامل دنیا کیلئے بدستور امید کی کرن ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیراکرم نے عالمی ادارے کے ایک پینل مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ اقوام متحدہ انتہائی درکار تبدیلیاں لانے کی قوت سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل ایک غیر مساوی ادارہ ہے ' جنرل اسمبلی ملکوں کو یکجان کرنے کی طاقت نہیں رکھتی جبکہ ادارے کے مالی اختیارات امریکہ اور تجارتی اختیارات جنیوا میں ہیں۔

منیراکرم نے کہاکہ گزشتہ اٹھتہر سال میں عالمی قیام امن کے حصول میں محض جزوی پیش رفت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

install suchtv android app on google app store