اسپیکر نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیا

قومی اسمبلی فائل فوٹو قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کےلیے گورنر اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store