بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو جج فیصلہ نہیں کر سکتا: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے، جب بینچ پر انگلی اٹھ جائے تو اس پر جج فیصلہ نہیں کر سکتا۔

شاہد خاقان عباسی ایل این جی ریفرنس سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا، اب تک 4 ججز تبدیل ہوچکے لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اسی وجہ سے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں، عدالتیں سو موٹو تو لیتی ہیں مگر اس بات پر بھی نوٹس لیں کہ کیسز کی سنوائی ہو۔

 

 

install suchtv android app on google app store