خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکلا نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا کی اورکہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں،جان کوخطرہ ہے، ان سے سکیورٹی واپس لینے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔

واضح رہےکہ عمران خان کو آج اسلام آباد کچہری میں دو مختلف عدالتوں نے طلب کر رکھا ہے،خاتون جج کو دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کوطلب کررکھا ہے جب کہ لانگ مارچ توڑپھوڑکیس میں عمران خان کوسول جج مبشرحسن چشتی نے طلب کررکھاہے۔

install suchtv android app on google app store