ہماری لڑائی ملک کا خزانہ لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف ہے: شیخ رشید

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی اسٹبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک سے باہر جانے والوں کے خلاف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ انگریز نے 1940 میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی اُنکے ایجنٹوں نے نہ صرف کینٹینر لگائےب لکہ سارے راستے سیل کردیے اسکے باوجود میلوں سفر کر کے لوگ جلسہ گاہ پہنچے ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹ کر ملک سے باہر لے کرجانےوالوں کےخلاف ہےآٹےکےلیےغریب میں زندگی موت کی لائن لگی ہے۔

جوکشمیرکی جدوجہدآزادی سےناآشناہیں اُنہوں نےگلگت بلتستان کی پولیس پرصوبےسےباہرجانےپرپابندی لگادی مینار پاکستان کاجلسہ ناکام کرنےکےلیےتھریٹ الرٹ جاری کیاانٹرنیٹ بندکیااورگرفتاریاں کیں اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہےباقی سب بہانےہیںIMFتوکیاجینواڈونرکانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔

سعودی عرب نےادھارتیل کی سہولت8ماہ میں ہی ختم کردی ہےUAE منہ نہیں لگارہاشدیدمعاشی بحران دروازےپرآگیاہےجویہ سوچ رہےہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گےوہ خانہ جنگی کی طرف ملک کولےکرجارہےہیں ملک نےآئین کےساتھ چلناہےیابدمعاشوں کےساتھ اسکا فیصلہ سپریم کورٹ نےکرناہےکل میں سپریم کورٹ پیش ہوں گا۔

install suchtv android app on google app store