عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نا اہل یا کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کے لیے ہورہا ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پرہی گرے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی تہنا ہو چکا ہے،روپے کی قدر کم ترین سطح پر آ گئی ہے، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہےIMF اور غیر ملکی امداد دونوں دور ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قرارداد لائے گی تو حکومت مزید اضطراب تشویش میں مبتلا ہوجائے گی کیوں کہ وہ عوام میں جانےکے قابل نہیں رہی 25 مارچ ہفتے کی رات تراویح کے بعد لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ہوں گے ملک کی بقاء الیکشن میں ہے۔