پولیس بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارہی ہے۔ پولیس کارکنوں کو اغواء کرنے کے لئے بغیر وارنٹ چھاپے ماررہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ کارکن موجود نہ ہو تو 10 سال تک کے بچوں کو اٹھایا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں اور بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے درجنوں پولیس والے ہمارے گھر کے باہر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گھر پر موجود اسٹاف کو پولیس بغیر کسی وارنٹ کے اغواء کر کے لے گئی ہے، کیمرے بھی توڑے اور سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں، ایسے لگتا ہے بلوائیوں نے ہلہ بولا ہو۔

install suchtv android app on google app store