آئی ایم ایف کی پاکستانی نیوکلئراثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید

آئی ایم ایف کی پاکستانی نیوکلئراثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید فائل فوٹو آئی ایم ایف کی پاکستانی نیوکلئراثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی،  پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹرپریز نے پاکستانی نیوکلئراثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنےکی سختی سے تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایف ایسٹر پریزنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں۔

ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کو جوڑنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی ہے، پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک اور مالی استحکام لانا ہے۔

install suchtv android app on google app store