توشہ خانہ کیس کی تمام کارروائیاں لائیو دکھائی جائیں: عطا تارڑ

عطا تارڑ فائل فوٹو عطا تارڑ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی تمام کارروائیاں لائیو دکھائی جائیں، عمران خان آہستہ آہستہ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ عمران خان کا احتساب ہوکر رہے گا، فرح گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے سارا پاکستان۔

عطا تارڑ نے نے کہا کہ ملزم کی پیشی یقینی بنانےکیلئے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، جو ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوتا، عدالتیں اس کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ایک طریقے سے عدالت آئیں گے تو سیکیورٹی دینا آسان ہوگی، عمران خان آپ خود اپنی سیکیورٹی رسک پر ڈال رہےہیں۔

install suchtv android app on google app store