عطاء تارڑ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عطاء تارڑ فائل فوٹو عطاء تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کے خلاف تھانے پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

وزیر آباد کی سول عدالت نے عطاء تارڑ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔ تھانے پر حملے کا مقدمہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوران درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مقدمہ بنایا تھا آج وہ خود جیل میں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے تھانے پر حملہ نہیں کیا تھا، میرے خلاف مقدمہ جھوٹا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store