صدر عارف علوی نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

عارف علوی فائل فوٹو عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کی منظوری دے دی، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت فنانس بل کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔

صدر کی منظوری سے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 نافذالعمل ہوگیا، منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔

یاد رہے 20 فروری کو قومی اسمبلی نے ضمنی مالی بجٹ 2023 کی منظوری دی تھی اور اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ضمنی مالیاتی بل کے حوالے سے ارکان کی تجاویز کا خیرمقدم کرتےہیں ضمنی مالیاتی بل کا قدم مجبوراً اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور بلز کی عدم ادائیگی سے پاور سیکٹر کو خسارے کا سامنا ہے، 1450 ارب روپے وصول نہیں ہو رہے، گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے ملکی معیشت 24 سے 47 ویں نمبر پر پہنچی موجودہ معاشی مسائل پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store