رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت کیخلاف مواخذے کی تحریک کا عندیہ دے دیا

رانا ثناء اللہ فائل فوٹو رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کے جانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے غیرآئینی و غیرقانونی حرکت کی ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ صدر کیخلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔

صدر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اورپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ الیکشن آئینی تقاضا ہے لیکن صدر،وزیراعظم کی رائے کے پابند ہیں اور، صدر کا ہرعمل وزیراعظم سے مشاورت سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرآئینی اقدام اٹھا کر صدرنے خود کو عمران خان کا جیالا ثابت کیا، انہیں اپنی نہیں پریزیڈنٹ آفس کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے یرقانونی اورغیرآئینی حرکت کی، اس سے قبل بھی وہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر فائل لے کرعمران خان سے مشاوعت کیلئے لاہوربھاگ گئے تھے  وہ عمل بھی اس آفس کےشایان شان نہیں تھا اورصدر کا یہ عمل بھی انتہائی قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدرعارف علوی کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان

واضح رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے گزشتہ روزالیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لئےانتخابات کا اعلان کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store