اسلام آباد: ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزمان گرفتار

ایف نائن پارک پارک فائل فوٹو ایف نائن پارک پارک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے اس ضمن میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ متاثرہ خاتون دوست کے ساتھ ایف نائن پارک میں تھیں جہاں اسلحے کی نوک پر دو ملزمان نے یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

install suchtv android app on google app store