ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا الزام لگاتے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے نااہل ،کرپٹ عمران خا ن کو کسی کو فکر نہیں، ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا الزام لگاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اور ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟

وفاقی وزیر نے مزیدکہا کہ قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان بکتر بند زمان پارک میں خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں. عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔

ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا, ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟ pic.twitter.com/g8ty22KF84

install suchtv android app on google app store