پاکستان انفارمیشن سنٹر میں "موبائل جرنلزم" کے عنوان پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام

 پاکستان انفارمیشن سنٹر (پی آئی سی) میں “موبائل جرنلزم” کے عنوان پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ فائل فوٹو پاکستان انفارمیشن سنٹر (پی آئی سی) میں “موبائل جرنلزم” کے عنوان پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

وفاقی دارلحکومت میں وزرات انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے زیر اہتمام پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی) کے ادارے پاکستان انفارمیشن سنٹر (پی آئی سی) میں “موبائل جرنلزم” کے عنوان پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ 8 فروری 2023 کو صبح 9 بجے شروع ہوئی۔ ورکشاپ میں شامل ہونے والے صحافیوں کو پاسز بھی جاری کیئے گئے۔ پاسز کے بغیر آنے والے صحافیوں نے بھی میڈیا کے ادارے کی مکلمل تفصیل اور ذاتی شناخت کے بعد ورکشاپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر سینیئر صحافی وسیم قادری نے ورکشاپ میں شامل شرکاء کو موبائل جرنلزم کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی اور صحافیوں کو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز کے ذریعے کمانے کے طریقے بتائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ویڈیوز و فوٹوز بناتے ہوئے اخلاقیات کا خیال رکھیں اور جب بھی کوئی اپلوڈ کریں کم دورانیے کی ہو اور ایسا کوئی مواد ویڈیو میں نہ ہو جو قابل اعتراض ہو۔

وزکشاپ کے شرکا سے سینیئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مثبت سوچیں اور موبائل فون کا مثبت استعمال اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں۔ موبائل فون سے زندگی و معلومات کا حصول آسان ہو گیا ہے لیپ ٹاپس وغیرہ اب پیچھے رہ چکے ہیں دنیا موبائل پر آ چکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store