ملک میں موجود وسائل کا ضیاع کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اتھارٹی فعال کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاء کسی صورت قبول نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، چوہدری سالک حسین، سید امین الحق، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتھارٹی میں اس وقت 400 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے 63 فیصد پاکستانی جبکہ باقی چین، امریکا ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اتھارٹی کو فعال اور مؤثر طریقے سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اقدامات کے ترجیحی بنیادوں پر نفاذ کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اتھارٹی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں،باصلاحیت پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں جبکہ متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔

 

install suchtv android app on google app store