وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر غم اور افسوس کا اظہار

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر غم اور افسوس کااظہارکیا ہے،

وزیراعظم نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 95 افراد جاں بحق

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store