حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں: فیصل جاوید

فیصل جاوید فائل فوٹو فیصل جاوید

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں اور دیکھیں اسٹاک مارکیٹ کیسے اوپر جاتی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے بات چیت کرے سیاسی اتفاق رائے ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن ایک جانب ہم پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں دوسری طرف آپ مذاکرات کا کہتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکتے کیونکہ مخلوط حکومت تھی، لوگ بلیک میل کرتے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ مراد سعید نے کہا کہ جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا لیکن میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ خدارا پاکستان میں لگی آگ کو بجھائیں لیکن میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں، جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ کیا پاکستان میں آئین و قانون معطل ہوچکا ہے امپورٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ 417 ارب کا حساب دو ہمارے 100 بندے شہید ہوگئے، یہ بے شرمی کی بات نہ کرو، عمران خان کی حکومت میں امن تھا، اب یہ کیا ہوا۔

install suchtv android app on google app store