ملک بھر میں بجلی کب بحال ہوگئی؟ وزیر توانائی نے بتادیا

ملک بھر میں بجلی کب بحال ہوگئی؟ وزیر توانائی نے بتادیا فائل فوٹو ملک بھر میں بجلی کب بحال ہوگئی؟ وزیر توانائی نے بتادیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آج صبح ملک میں وولٹیج کاغیرمعمولی اتارچڑھاؤ آیا، جس کےباعث ملک بھرمیں بریک ڈاؤن ہوا۔ ملک میں 10 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکی۔پیر کی صبح ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسے 10 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔خرم دستگیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا ہے، رات 10 بجے تک ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ملک کاترسیلی نظام محفوظ ہے، بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے کے لئے اقدمات شروع کررہے ہیں، پورے ملک میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، بجلی بنناے کے کارخانے چلانے کے لیے بھی بجلی درکار ہوتی ہے۔

عوام کی مشکلات برداشت نہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں.

بریک ڈاؤن کب ہوا تھا
پیر کی صبح ایک مرتبہ پھرملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا تھا جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔

وزارت توانائی کے مطابق نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہواہے۔

این ٹی ڈی سی کا موقف مسترد
وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے این ٹی ڈی سی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی سسٹم کی تنصیب کے باوجود ملک بھر میں بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی بحالی میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں۔

کے الیکٹرک کا موقف
کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے ’’کے الیکٹرک‘‘ کے ترجمان عمرن رنا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔ اس کا اثر کے الیکٹرک پر بھی آیا جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

عمران رانا نے کہا کہ کے الیکٹرک کا نیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے۔ ہمارا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ صارفین سے اُن کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔

install suchtv android app on google app store