اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی مکمل بحال ہو جائے گی: وفاقی وزیر توانائی

خرم دستگیر خان فائل فوٹو خرم دستگیر خان

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی، کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا۔

نجی چینل کے پروگرام  میں بات کرتے ہوئےخرم دستگیر نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے سسٹم کو رات کے وقت زیادہ تر بند کر دیا جاتا ہے اور صبح دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آج صبح 7 بجے کے قریب جب سسٹم کو آن کیا جا رہا تھا تو اس دوران جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئنسی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی، کوشش ہے اس سے پہلے ہی بجلی کی مکمل بحالی ہو جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہےکہ بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے اور ہم آہستہ آہستہ جنوب سے شمال کی طرف سسٹم بحال کر رہے، تربیلا اور وارسک سے کچھ سسٹم بحال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store