سپیکرنے استعفے منظورکر کے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا: شیخ رشید

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر نے استعفے منظورکر کے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پنجاب کے نگران وزیراعلی کےلئے جوکھچڑی پکائی جارہی ہے اورچلمن کے پیچھے جو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اس سے قوم آشناہے حالات اتنے گھمبیرہیں کہ اب سیاسی نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپیکرنے تھوک کے بھاؤ استعفے منظورکر کے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے الیکشن کروانا ہوگا چوروں کو بھگانا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store