افغانستان میں میڈیکل کی زیر تعلیم پاکستانی طالبات کےلیے خوشخبری

افغانستان میں میڈیکل کی زیر تعلیم پاکستانی طالبات کےلیے خوشخبری فائل فوٹو افغانستان میں میڈیکل کی زیر تعلیم پاکستانی طالبات کےلیے خوشخبری

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے افغانستان مِیں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی 105 طالبات کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں قوانین کے مطابق داخلہ دینے کی ہدایت کردی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی صحت ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کی پی ایم سی اور دیگر اداروں کو میڈیکل طلبا کے لیے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 22 دسمبر کو طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والی طالبات وہاں سے نکلنے پر مجبور ہو گئیں۔

کچھ روز پہلے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان متاثرہ طالبات نے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ دے دیا جائے۔

دوسری جانب اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار نرسنگ کونسل کے ساتھ ہراسگی کا کیس وفاقی محتسب میں ہے، جس پر رکن کمیٹی روبینہ خالد نے کمیٹی کو بتایا کہ ہراسمنٹ ہوتی ہے ہراسگی کا معاملہ حل ہونا چاہئے۔

اجلاس میں اس بات پر بحث بھی کی گئی کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو پچھلے 50 سال سے بغیر ایکٹ کے چلایا جا رہا ہے اگر ہراسگی کا معاملہ نہ اٹھتا تو پتہ ہی نہ چلتا کہ نرسنگ کونسل ایسے ہی چل رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store