پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پر پہنچے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر نے ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قصر الشاطی پیلس میں یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
قصر الشاطی پیلس میں ہونیوالی ملاقات میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے جنرل عاصم منیر کو سربراہ پاک فوج کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کیلئے شیخ محمد بن زید کے تعاون اور کردار کو سراہا، ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
بعدازاں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ، جس کے دوران یو اے ای کی اعلیٰ سطحی قیادت نے شرکت کی۔
اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔
سرمائی کیمپ کےروایتی عرب خیمے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا اور آرمی چیف بننے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےپر تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ دفاعی اور فوجی تعاون مستحکم کرنےپر اتفاق کیا گیا تھا۔
President HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan meets with Lt General Asim Munir, Chief of Army Staff of Pakistan, at Al Shati Palace@MohamedBinZayed@uaeembassyisb @PakinUAE_ pic.twitter.com/WlDkxdANKw
— UAE Forsan (@UAE_Forsan) January 9, 2023