جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل

جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل فائل فوٹو جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل

بنوں میں کارروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر پاکستان میں ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول بنادیا۔بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد کے مارے جانے کو کالعدم تحریک پاکستان اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق بنوں میں اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد کیے گئے آپریشن کلین اپ کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، یہ آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا اور فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔

کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف نے ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ کیا جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں سب کو انتہائی مضبوط پیغام گیا۔

اس دورے میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کی طرف سے شروع کی گئی لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دیا۔

آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا۔

آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store