عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، گورنرکا نوٹیفکیشن معطل ہواہے منسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ50-50 ہے۔
شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔ انکا ایجنڈا ہےعمران کو نااہل کروائیں گے، الیکشن آگے لے کر جائیں گے، کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام جائےبھاڑمیں یہ اپنےکیسزختم کرائیں گے نیب اور FIA کوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے۔
کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنےپرمجبورنہیں کرسکتاشہبازشریف نےبھی بیان حلفی دیاتھاگورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہےمنسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہےفیصلہ50-50 ہےفضاں کےمجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہےسمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائےجا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022
حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہےعمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائےبھاڑمیں،اپنےکیسزختم کرائیں گےنیب اورFIAکوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیں گےڈیفالٹ کی پرواہ نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022