ارشد شریف قتل کیسکا سپریم کورٹ کاازخود نوٹس، وزیر اعظم کا خیرمقدم

ارشد شریف قتل کیس: وزیر اعظم شہباز شریف کا ازخود نوٹس کا خیرمقدم فائل فوٹو ارشد شریف قتل کیس: وزیر اعظم شہباز شریف کا ازخود نوٹس کا خیرمقدم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف قتل کے از خود نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی خاطر انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کو پہلے ہی خط لکھا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں عدالت سے مکمل تعاون کرے گی۔

سپریم کورٹ نے منگل (6 دسمبر) کو ہی ارشد شریف قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔

چيف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے حکومت کوارشد شریف کے قتل کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، کیس کی مزید سماعت بدھ کو پھر ہوگی۔

install suchtv android app on google app store