سائفرکیس میں ایف آئی اے متحرک، عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

 سائفرکیس میں ایف آئی اے متحرک، عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ٖفائل فوٹو سائفرکیس میں ایف آئی اے متحرک، عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

 ایف آئی اے نے امریکی سائفر کے معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا اور نوٹس زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیج دیا۔

 سائفر کیس میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے لاہور کے اعلی افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو اس سے قبل سات نومبر اور شاہ محمود قریشی کو تین نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔ عمران خان وزیر آباد حملہ کیس میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے۔
آج ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ایف آئی اے آفیسر طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچ گیا۔ ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی۔ عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store