آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا۔ آج چھڑی بدلے گی۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کےنہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہےہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔

install suchtv android app on google app store