آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ، پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین

آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ فائل فوٹو آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کا کول کا الوداعی دورہ کیا اور تربیتی ادارے کے معیار اور مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی ایم اے کا کول آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے کے کیڈٹس اور افسران سے دوران بات چیت کہا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے گفتگو میں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store