عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

تجریک انصاف کے چئیرمین کے بیان پے ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان خودتماشا بن چکاہے، 4 سال سے فارن ایجنٹ نے ملک وقوم کو تماشابنارکھاہے،عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں، عمران خان ملک میں2014 سے آپ نے تماشا لگایا ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کے روزگاراورمہنگائی پرتماشہ لگایا،4 سال سے ملک میں لوٹ مارکے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پرقومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے،عمران صاحب اب آپ کے تماشے بندہونے کاوقت ہوچکاہے۔

install suchtv android app on google app store