تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھائیں: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال کو ملک کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ڈیزاسٹر کی صورتحال پر تھا، 2018 میں آنے والے لوگوں نے ملک کو تہس نہس کر دیا تھا، یہاں پاکستان کے مفادات کو ایک طرف رکھ کر سیاست ہوتی ہے، خود کو ہی سب کچھ سمجھنا عمران خان کی سوچ ہے جسے وہ بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے وعدوں کو ہم پورا کر رہے ہیں، مشکل فیصلہ تھا کہ ریاست بچانی ہے یا سیاست کرنی ہے؟ اگر سیاست کرنی ہوتی تو نواز شریف کے پاس لائنیں لگی ہوتیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی تشخص کو نقصان پہنچایا جائے تو ملک وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں آج ہے، یہ باہر جا کر بتاتے تھے کہ ہم چور ہیں، اس صورتحال میں کوئی بے وقوف ہی آکر سرمایہ کاری کرے گا۔

 

install suchtv android app on google app store