عوام اپنا فیصلہ کر بیٹھی ہے اب ریاست کو اپنا فیصلہ سنانا ہوگا: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام اپنا فیصلہ کر بیٹھی ہےاب ریاست کو اپنا فیصلہ سنانا ہوگا۔

نیب کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے بھاگنے کا وقت آگیا ہے، بیچاروں کا خوف بڑھ رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سے بات شروع ہوئی ایئر پورٹ تک جاپہنچی ہے، عوام اپنا فیصلہ کر بیٹھی ہےاب ریاست کو اپنا فیصلہ سنانا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سپریم کورٹ اعظم سواتی اور ارشد شریف کو انصاف دے۔

 

install suchtv android app on google app store