اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی شہری گرفتار، ڈیڑھ کلو کوکین برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ائیرپورٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔

ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store