بلاول نے ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں: ڈی جی آئی ایس آئی

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کی منتقلی کی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store