سرٹیفائیڈ جھوٹا سند یافتہ چور نااہل ہوا: مریم نواز کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

  • اپ ڈیٹ:
سرٹیفائیڈ جھوٹا سند یافتہ چور نااہل ہوا: مریم نواز کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل فائل فوٹو سرٹیفائیڈ جھوٹا سند یافتہ چور نااہل ہوا: مریم نواز کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور، جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قراردےدیا

مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے بھی فیصلے سے متعلق ٹوئٹ کی جس میں انا للہ وانا الیہ راجعون درج تھا ۔


الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

install suchtv android app on google app store