نشتر اسپتال سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے: خواجہ آصف

  • اپ ڈیٹ:
خواجہ محمد آصف فائل فوٹو خواجہ محمد آصف

وزیرددفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نشتراسپتال کی چھت پرجولاوارث لاشیں ملیں وہ کن لوگوں کی ہیں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی ہماری افواج اورعوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی ہیں، صرف پچھلے 3 ماہ میں ہمارے 53 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نشتراسپتال کی چھت پر جو لاوارث لاشیں ملیں وہ کن لوگوں کی ہیں، وہ کون لوگ تھے جو اتنی بڑی تعداد میں لاپتہ ہوئے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نشتر اسپتال سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے، یہ لاشوں کا معاملہ صوبائی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں 13سال بعد وہی سلسلہ شروع ہوگیاہے ، وہاں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ، ایشوز کے حل کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سپریم کورٹ کے جج یا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کسی حاضر یا سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملتان ہسپتال کی چھتوں پر ملنی والی لاشوں کا ڈی این اے ہونا چاہئے، اگلے کابینہ اجلاس میں بلوچستان پر ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کروں گا، ملتان سے ملنے والی لاشوں کا ڈی این اے کرکے افواہوں کوروکنا چاہئے۔

 

install suchtv android app on google app store