نیب کا سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ

نیب کا سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو نیب کا سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ

قومی ادارہ احتساب نے سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں، تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل ہوں گے جبکہ عوام الناس سے فراڈ کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں، ریجنل بیوروز کو ارسال شدہ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک کے تمام میگا کرپشن کیسز کی تفصیل فراہم کی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store