پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خوراک کی قلت کا خدشہ ہے: وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پرغذائیت سے بھرپور خوراک کی قلت کا خدشہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا، پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیاء خوردنوش درآمد کرنا پڑیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سےبھرپور خوراک، جس کی پہلے سےہی کمی تھی عالمی سطح پراسکی مزید قلت کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب کیے، جس کیوجہ سے عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔

install suchtv android app on google app store