پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے: خرم دستگیر

خرم دستگیر فائل فوٹو خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستیگر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے: امریکی صدر بائیڈن کا الزام

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

 

install suchtv android app on google app store