امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

  • اپ ڈیٹ:
وزارت خارجہ فائل فوٹو وزارت خارجہ

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق بے بنیاد بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے۔

رہورٹ کے مطابق سینئر افسر وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے: امریکی صدر بائیڈن کا الزام

امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پ اکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store