ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی

ملالہ یوسفزئی فائل فوٹو ملالہ یوسفزئی

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 12 اکتوبر کو تین روزہ دورے پر پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملالہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ سب سے پہلے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

وزیراعظم کی ملالہ سے نیویارک میں ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔ یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store