وزیراعظم کی ملالہ سے نیویارک میں ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی ملالہ سے نیویارک میں ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم کی ملالہ سے نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، اورطارق فاطمی بھی شریک تھے۔

شہباز شریف اورملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

ملالہ نے بھی وزیراعظم سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات کی جبکہ سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر اظہار افسوس بھی کیا، اور کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

 

install suchtv android app on google app store