تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے خلاف اُن کی اپنی ہی جماعت کے سینیٹرز نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن ارکان، فواد چودھری کے پختونوں سے متعلق ریمارکس پر واک آؤٹ کرگئے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے فواد چودھری کے الفاظ پر ارکان سے معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ فواد چودھری نے دو روز قبل نجی ٹی وی چینل پر پختونوں سے متعلق غیر مناسب ریمارکس دیے تھے۔