لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک

وفاقی وزراء وزیرِ اعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو وفاقی وزراء وزیرِ اعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔

آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراء پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰه، خواجہ آصف، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے، لیک ہونے والی آڈیو نے وزیرِ اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی اور رازداری سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اور وفاقی وزراء وزیرِ اعظم ہاؤس کے اجلاس کی آڈیو لیک پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store