توہین عدالت کیس: عمران خان نے عدالت میں معافی مانگ لی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے معافی مانگنے پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی روک دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس دوران عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ عمران خان ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو 29 ستمبر تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا تحریری جواب مسترد کر دیا تھا۔عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں عدالت سے غیرمشروط معافی نہیں مانگی تھی۔

عمران خان نے غیرمشروط معافی کی بجائے اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔عدالت نے عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store