لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا ہمیں طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو، معیشت مضبوط نہیں ہو گی تو پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلینج ہیں، وفاقی حکومت مسنگ پرسنز کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

install suchtv android app on google app store