پاک-امریکا دوطرفہ روابط، کثیر الجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک ایچ کوھلٹ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک، امریکہ دوطرفہ روابط، کثیر الجہتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک ایچ کوھلٹ کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک، امریکہ دوطرفہ روابط، کثیر الجہتی شعبہ جات میں پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی میں اہمیت کی حامل ہو گی۔

امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، امریکی وفد نے ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے لئے امریکی حمایت کے عزم کا اظہار کیا، وفد کے ارکان نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ڈیرک کوھلٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ 

install suchtv android app on google app store